خیبر ایجنسی: علاقے لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ، پچیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ۔

خیبر ایجنسی: علاقے لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ، پچیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ۔

لنڈی کوتل بازار ميں لوگ روز مرہ کی خريداری ميں مصروف تھے کہ اچانک صبح ساڑھے دس بجے دھماکا ہوگيا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ بازار ميں بارود سے بھری گاڑی میں ہوا۔ دھماکے سے چودہ افراد موقع پر جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوئے، شديد زخميوں کو پشاور منتقل کيا گيا جہاں مزيد گیارہ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے. دھماکے سے بارہ دکانيں اور بازار ميں کھڑی دس گاڑياں تباہ ہوگئيں. ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد شدت پسندو ں کے خلاف امن لشکر بنانے والے قبيلہ ذخہ خيل کے افراد کو نشانہ بنانا تھا، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ذخہ خيل قبيلہ کے افراد پر يہ تيسرا بڑا حملہ تھا.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular