امریکی کانگریس نےبجٹ بل کی منظوری دے دی، بل میں پاکستان کوملنے والی امداد کوڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے، مسودہ دستخط کیلئے صدر باراک اوباما کو بھجوادیا گیا.

امریکی کانگریس نےبجٹ بل کی منظوری دے دی، بل میں پاکستان کوملنے والی امداد کوڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے، مسودہ دستخط کیلئے صدر باراک اوباما کو بھجوادیا گیا.

امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی سال دو ہزار چودہ کے اخراجات کا گیارہ کھرب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔ بجٹ کی حمایت میں بہتر اور مخالفت میں چھبیس ووٹ ڈالے گئے۔ بجٹ کی منظوری سے امریکا میں ستمبر دو ہزار چودہ تک شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل جائے گا۔ بجٹ مسودے میں ایک بل بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دی جانے والی رقم میں سے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر اس وقت تک روک لیے جائیں جب تک کانگریس کو امریکی وزیرِ خارجہ کی طرف سے یہ ضمانت نہیں مل جاتی کہ ڈاکٹر آفریدی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور ان پر سے تمام الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ بجٹ کا مسودہ دستخط کے لیے امریکی صدر کو بھجوا دیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular