اقتدار خیرات میں نہیں ملا،اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دارشریف برادران ہونگے۔ شرجیل میمن

اقتدار خیرات میں نہیں ملا،اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دارشریف برادران ہونگے۔ شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شریف برادران ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آئے اور اب بھی انہوں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے اور حصول اقتدار کے لئے بے صبری کا مظاہرہ کررہے ہیں، اگرجمہوریت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بھی وہی ہونگے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لوگ بغیر دم والے شیروں کو جانتے ہیںایک بھائی لوگوں کو لانگ مارچ کے نام پر سڑکوں پر لاتا ہے جبکہ دوسرا انہیں ڈنڈے مرواتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میاں برادران سینٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت نہیں چاہتے ہیں۔گو زرداری گو کا نعرہ لگانے والے جان لی کہں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،انہوں نے کہا کہ سوات مہاجرین کا معاملہ ہو یا سیلاب زدگان کاپیپلز پارٹی نے ہر چیلنج کا سامنا بہادری سے کیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular