امریکہ نےافغانستان میں شمالی وزیرستان سے جڑےسرحدی علاقوں میں جنگی سامان پہنچاکر سینکڑوں فوجی تعینات کردئیے ہیں ۔

امریکہ نےافغانستان میں شمالی وزیرستان سے جڑےسرحدی علاقوں میں جنگی سامان پہنچاکر سینکڑوں فوجی تعینات کردئیے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانےپراسلحہ بارود اور ہیلی کاپٹروں کی نقل وحرکت کےساتھ ساتھ فورسز نے پاک افغان سرحد کو مکمل طورپر سیل کردیاہے جبکہ افغان صوبہ خوست کے علاقے گرباز میں کرفیوبھی نافذ کردیا گیاہےاور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ خوست کی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کردیاگیاہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک کانظام بری طرح متاثرہوہے۔دوسری جانب علاقے میں نیٹو فورسز کے طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ہنگامی بنیادوں پرفوج کی تعیناتی کےباعث سرحدکےدونوں جانب موجود دیہات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ادھرشمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی حکام نےنئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular