جاگیردارنہ نظام نے شرفا کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایم کیو ایم ماﺅں، بیٹیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی.. الطا ف حسین

جاگیردارنہ نظام نے شرفا کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایم کیو ایم ماﺅں، بیٹیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی.. الطا ف حسین

کراچی کے لال قلعہ گراﺅنڈ میں خواتین سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کوکاروکاری اورعزت کےنام پرقتل کیاجاتاہے ان کا کہنا تھا کہ جاگیردارانہ نظام نے شرفاءکی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیاہے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ماﺅں بیٹیوں کو انصاف دینے والا کوئی نہیں ،ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کوئی شاتم رسول اپنا موازنہ نبی کریم سے کرے تو اس پر کروڑوں لعنت ہو،گستاخ رسول نے دو دن پہلے کہا کہ اللہ نے اسے مخالفین کو نیست و نابود کرنے کا حکم دیاہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فرشتوں کے ذریعے براہ راست پیغام تو نبیوں کو آتے ہیں،اس شاتم رسول کے پاس حکم کہاں سے آ گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular