ساہیوال کےقریب نہرلوئرباری دوآب میں کشتی الٹنے سےدوبھائی جاں بحق جبکہ تیرہ طلبہ لاپتہ ۔

ساہیوال کےقریب نہرلوئرباری دوآب میں کشتی الٹنے سےدوبھائی جاں بحق جبکہ تیرہ طلبہ لاپتہ ۔

ساہیوال کےنواحی گاؤں ایک سو پینتیس نائن ایل اور پچانوےسکس آرکےدرمیان سےگزرنےوالی نہرلوئر باری دوآب میں کشتی ٹیکنیکل کالج کےطلبہ کولے کرجارہی تھی کہ اوورلوڈنگ کے باعث اچانک الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دوطالب علم موقع پرہی جاں بحق اورتیرہ لاپتہ ہوگئےجبکہ دس افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔جاں بحق ہونےوالےدونوں بھائی تھے۔ریسکیو ٹیمیں،غوطہ خوراورانتظامیہ نےموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ادھر طلباء نے شہرکے اکثرکالج بند کرادیئےاور احتجاج کرتےہوئےجائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular