سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے

سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے

لندن کراؤن کورٹ میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے نویں روز سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ  پیش ہوئے اور اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ سماعت کے دوران سلمان بٹ کا پولیس کو دیا گیا انٹرویو بھی چلایا گیا جس میں انہوں نے آصف اور عامر کو نوبال کروانے کی ہدایت کرنے سے انکار کیا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مظہر مجید سے میچ فکسنگ کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں رہا تاہم اشتہاری مہم کےلیے ان سے تیس ہزار پاؤنڈ لیے تھے۔ واضح رہے کہ میچ فکسنگ کیس کی سماعت کو دوہفتے ہوگئے ہیں جس میں پراسیکیوشن نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں تقریبا پراسس مکمل کرلیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular