لاہور، ڈینگی کے باعث آج دو خواتین سمیت مزید تین افراد دم توڑگئے، چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ۔

لاہور، ڈینگی کے باعث آج دو خواتین سمیت مزید تین افراد دم توڑگئے، چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ۔

تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا اورمرض کی شدت بدستور برقرار ہے.آج صبح لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج خاتون آمنہ دم توڑگئی جبکہ جناح ہسپتال میں ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی بیالیس سالہ شاہ جہاں اور ماڈل ٹاؤن کی اٹھارہ سالہ حنا بھی جاں بحق ہوگئی جس کے بعدلاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ادھر پنجاب میں ڈینگی کےمتاثرہ مریضوں کی تعداد سولہ ہزارپانچ سوسےتجاوزکرگئی ہےجبکہ لاہورمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد چودہ ہزارسےزائدہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular