ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے یونیورسٹیاں اور ادارے مل کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

 ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے یونیورسٹیاں اور ادارے مل کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ میں کاروبای جدت سے خوشحالی کے حصول کے موضوع پر ملک کی تیس یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان کاروبار شروع کرنے کے موضوع پر تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو زیادہ منافع دینے والی ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری سرگرمیوں کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تریسٹھ فیصد آبادی پچیس سال سے کم عم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو سیاست اور سیاستدانوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے تعلیم، ٹیکنالوجی اورمعیشت کے موضوعات کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی کاروباری جدت کے حصول کے لئے جن منصوبوں پرکام کر رہی ہے، اسے ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی پھییلانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایسے مقابلے ہر سال کرانے چاہیں۔ اس موقع پر نسٹ یونورسٹی کے ریکٹر انجنیئر محمد اصغر نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی میں قائم بزنس انکیوبیٹر ملک اک واحد انکیوبیٹر ہے جسے حکومتی سرپرستی اور فنڈز کی ضرورت ہے۔ اس مقابلے میں  ملک کی تیس یونیورسٹیوں کے بارہ سو طلباءو طالبات نے حصہ لیا اور فائنل میں پانچ ٹیمیں انعامات کی حقدار ٹھہریں۔ پہلے نمبر پر آنے والی نسٹ یونیورسٹی کی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو تین ، تیسرے نمبر والی ٹیم کے منصوبے کو اڑھائی لاکھ روپے جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبرپر آنے والی ٹیم کو ایک ایک لاکھ روپے اور شیلڈز دی گیئں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular