ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع، گھنٹوں بجلی بند رہنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع، گھنٹوں بجلی بند رہنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

ذرائع کےمطابق تیل نہ ملنے پربجلی کی پیداواردس ہزارایک سومیگاواٹ رہ گئی ہے۔حبکواورکیپکو کی جنریشن میں بھی خاصی کمی واقع ہوئی ہےجبکہ تیل اورگیس نہ ملنے پرصبا،پاک جن ،نشاط پاور،اورینٹ پاوراورہال مورجاپان نوڈیروہاؤسزمکمل طورپر بند ہوگئے ہیں۔پیدوار میں کمی کے بعد ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے اورد ڈینگی کےستائےلوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں رات بھرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور وقفےوقفے سے بجلی بند ہوتی رہی،لاہورمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹےسےبڑھ کر پانچ گھنٹےہوگیا ہے جبکہ چھوٹےبڑے شہروں میں چھ سےآٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سےبارہ گھنٹے لوڈشڈنگ کی جارہی ہے۔لاہورمیں لوڈشیڈنگ کے دورانیےمیں اضافےکےبعد ڈینگی مچھر کےستائے شہریوں نے ایک مرتبہ پھرتشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہونےسےڈینگی وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی تھی لیکن اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پھرتکلیف دہ صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular