ڈینگی وائرس کےتدارک کی مہم میں ماہرین حشرات اورسرویلنس ٹیموں نےموثرکرداراداکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

 ڈینگی وائرس کےتدارک کی مہم میں ماہرین حشرات اورسرویلنس ٹیموں نےموثرکرداراداکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

        لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا کہ ڈینگی وائرس کیخلاف مہم میں بھرپورحصہ لینےوالوں سےملاقات ان کیلئےاعزازکا باعث ہے۔انہوں نےکہاکہ ڈینگی مچھرکےلاروے کےخاتمےمیں ماہرین حشرات اورسرویلنس ٹیموں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔اس سےقبل ڈینگی وائرس کےسدباب کیلئےکیےگئے اقدامات کے جائزے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ڈینگی کےخاتمےکیلئےتمام وسائل بروئے کارلائےجارہےہیں۔اس موقع پرانہوں نےپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت بلڈ بینک کےقیام کی تجویزکاجائزہ لینےاوراس ضمن میں چیف سیکرٹری کوتمام پہلوؤں کاجائزہ لےکرسفارشات پیش کرنےکی ہدایت کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ میں پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر سیدقمررضا نےملاقات کی۔  ملاقات میں قمر رضا نے ڈینگی وائرس کےمریضوں کیلئےچیمبرکی طرف سےپانچ بلڈ اینا لائزرمشینوں کاعطیہ دیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular