غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری کے باوجود فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری کے باوجود فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری کے باوجود فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی جبکہ عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ بھی جمعے کو سنایا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر 17 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں خصوصی عدالت پہنچے، خصوصی عدالت کے باہرپرویز مشرف کے حامی بھی موجود تھے جو سابق صدر کے حق میں نعرے لگارہے تھے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular