دوبار توسیع لینے والے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں.

دوبار توسیع لینے والے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں.

احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام کل نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیں گے،احمد شجاع پاشااکتوبر دوہزارآٹھ میں انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سربراہ مقرر ہوئے۔ انھیں عہدے میں دو مرتبہ توسیع ملی۔ ایک باردو سال اور دوسری مرتبہ ایک سال کے لئے ان کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا گیا۔ حال ہی میں ان کا نام ٹائم میگزین کی سو با اثرعالمی شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کے دور میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا واقعہ ہوا جس کے بعد پاک امریکا تعلقات متاثرہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل پاشا نے میمواسکینڈل کے مرکزی کردارمنصوراعجاز سے لندن میں ملاقات بھی کی جس میں میمو سکینڈل کے حوالے سے اہم دستاویزات ان تک پہنچیں، عدالت عظمیٰ میں زیرسماعت میمو گیٹ اسکینڈل میں انھوں نے اپنا بیان حلفی داخل کرایا جس میں انھوں نے میمو کی موجودگی کے حوالے سے منصور اعجاز کے دعوے کو درست قراردیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ان پربعض جماعتوں کی مدد کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular