صدر زرداری خدا کیلئے کراچی کوبھتہ مافیا سے نجات دلا دیں، نہ بکنے اور نہ جھکنے کی سزا کے طور پروہ بیس سال سے جلا وطن ہیں۔ ۔ الطاف حسین

صدر زرداری خدا کیلئے کراچی کوبھتہ مافیا سے نجات دلا دیں، نہ بکنے اور نہ جھکنے کی سزا کے طور پروہ بیس سال سے جلا وطن ہیں۔ ۔ الطاف حسین

ایم کیو ایم کے اٹھائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد کے باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ارباب اختیار اگر پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو چاروں صوبوں کے عوام کو انکے جائز حقوق دینا ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ واحد آدمی ہیں جس نے ایجنسیوں سے پیسے لینے سے انکارکیا اور بکے نہیں اور اسی کی سزا کے طور پر بیس سال سے جلاوطن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف چند خاندانوں کی حکمرانی ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوچکا ہے، الطاف حسین نے کہا کہ انکا قصور صرف اتنا ہے کہ انھوں نے غریب لوگوں کوامیروں اورصنعتکاروں میں بٹھایا اور ہر سطح پر غریبوں کے حقوق کی بات اٹھائی۔ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو لفظ اقلیت ختم کردے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ بھتہ مافیا نے کراچی میں عوام کو تنگ کررکھا ہے، عوام بھی اس غلامی سے آزادی چاہتے ہیں اور اس کیخلاف ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی جماعت سڑکوں پر نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرلیں کہ انتخابات میں کسی وڈیرے کو ووٹ نہیں دینگے۔ ایم کیو ایم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی قائل ہے، تمام سندھی بھائی ایم کیو ایم میں شامل ہوجائیں اگر سندھ کو ترقی کی راہ پر چلانا ہے تو یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی سنٹر اور دل کے امراض کا ہسپتال بنایا جائے۔ الطاف حسین نے صدر کو پارلیمنٹ سے پانچویں بار خطاب کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular