صدر زرداری کو حاصل استثنی صدرخود بھی ختم نہیں کر سکتے ، آئی ایس آئی اہم ادارہ ہے ، متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے.وزیراعظم گیلانی

 صدر زرداری کو حاصل استثنی صدرخود بھی ختم نہیں کر سکتے ، آئی ایس آئی اہم ادارہ ہے ، متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے.وزیراعظم گیلانی

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صدر مملکت کو استثنی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں حاصل ہے ۔ یہ آصف زرداری کو استثنی نہیں ہے بلکہ صدر کے عہدے کو ہے اور صدر آصف زرداری خود بھی اسے ختم نہیں کر سکتے جو صدر پاکستان کو مختص ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انکے جانے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کیا انکی جگہ آنے والا اگلا وزیراعظم سوئس حکام کو خط لکھ دے گا۔ انکے بار بار عدالت میں جانے سے معیشت پر برا اثر پڑتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی قریب میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا تو عدلیہ نے نظرثانی کیلئے اسے واپس پارلیمنٹ میں بھجوایا جس پر انیسویں ترمیم پاس کر کے عدلیہ کو آسانی فرہم کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس آئی ملک کا سب سے اہم اور حساس ادارہ ہے ،اسے کسی صورت بھی متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے ۔ بلوچستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی خراب صورتحال ہے ، جلد ہی بلوچستان کا دورہ کر کے آغاز حقوق بلوچستان پر جلد پریس کانفرنس کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں چونتیس سو میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے دیگر منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے صوبوں سے بھی پوچھنا چاہیئے کہ اختیار ہونے کے باوجود بجلی کیوں پیدا نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے جا تنقید سے ملک ترقی نہیں کرسکا،مخالف جماعتوں نے روش نہ بدلی تو آئندہ اقتدار میں نہیں آئیں گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular