وزیراعظم سیاسی ضرورت کے تحت اداروں کوآپس میں لڑارہے ہیں،کرپشن چھپانے سے شہادت نہیں ملتی۔ شاہ محمود قریشی

 وزیراعظم سیاسی ضرورت کے تحت اداروں کوآپس میں لڑارہے ہیں،کرپشن چھپانے سے شہادت نہیں ملتی۔ شاہ محمود قریشی

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور پریس کلب میں متحدہ آرائیں فاؤنڈیشن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کسی بیساکھی کے سہارے وجود میں نہیں آئی،شکست خوردہ عناصرجماعت کی مقبولیت کے خوف سے گھبراکر منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم قومی خدمت نہیں کررہے بلکہ محاذآرائی کا ماحول پیداکرکے سیاسی ضرورت کے تحت آئینی اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازش کرررہے ہیں،ملک کے اعلی آئینی ادارے کی اس طرح تضحیک وزیراعظم کا منصب انہیں زیب نہیں دیتا۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کیاکہ پیپلزپارٹی کے اندراعتزازاحسن سمیت ایک طبقے کے رائے تھی کہ سوئس حکام کو خظ لکھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ قوم کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی جبکہ عدالت عظمی اس کی تشریح کرتی ہے۔صدرکے استثنی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے،کرپشن چھپانے کےلیے پیپلزپارٹی شہید بننے کی کوشش کررہی ہے اس طرح شہادت نہیں ملتی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular