وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملک و قوم پررحم اورعدالتی فیصلوں پر عمل کریں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

 وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملک و قوم پررحم اورعدالتی فیصلوں پر عمل کریں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

پشاورمیں مسلم لیگ نون کے رہنما انورکمال مروت مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے حکم نہ مان کرنہ صرف عدالتی نظام کو تباہ کررہے بلکہ غیر جمہوری قوتوں کوہتھیاربھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصلے نہیں مانیں گے توکراچی سے پشاورتک انارکی پھیلی گی، شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں گورنرراج کے نفاذ کے بعد خرید فروخت کی منڈیاں لگا کرتجوریوں کے منہ کھول دیئے گئے، وزیراعلی نے پیپلزپارٹی سے خفیہ ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم قانون اورلاقانونیت میں فرق کو سمجھیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular