اپوزیشن چاہتی ہے کہ ایک اخبار کی خبر پر ایکشن لے لیا جائے، ہر ایشو کو ملک کے لئے خطرہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ گیلانی

اپوزیشن چاہتی ہے کہ ایک اخبار کی خبر پر ایکشن لے لیا جائے، ہر ایشو کو ملک کے لئے خطرہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ گیلانی

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ مل کو در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بلیم گیم سےنکل کر آگے بڑھنا ہوگا، ہر ایشو کو ملک کے لئے خطرہ قرار نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے ایوان کو یقین دہانی کروائی کہ مائیک مولن کو میمو کے حوالے سےحسین حقانی سے جواب طلب کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوہزارتیرہ سے پہلے غیرجمہوری تبدیلی نہیں آسکتی۔ ہم ایوان کو جوابدہ ہیں اور اس کے لئے مکمل طور پرتیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہمارا ادارہ ہے اور اسے تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ دو مئی کے واقعہ کے بعد فوج پارلیمنٹ کو بریفنگ دے چکی ہے۔ بار بار ایک بات کرکے ایوان کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دوستی برابری کی سطح پر اور باوقار انداز میں ہوگی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular