پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصوراعجاز کی جانب سے مائیک مولن کو بھیجا گیا میمومنظر عام پرآ گیا ۔

پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصوراعجاز کی جانب سے مائیک مولن کو بھیجا گیا میمومنظر عام پرآ گیا ۔

منصور اعجاز نے دعویٰ کیا ہے کہ میمو میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو خفیہ پیغام دیا گیا جبکہ انہییں پاکستانی سفارتخانے نے یہ میمو بھیجنے کا کہنا تھا۔میمومیں کہا گیا ہےکہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آبادمیں موجودگی کے معاملے پر کمیشن بنایا جائےگاجبکہ سول حکومت پرفوج کا سخت دباؤ ہے اورجمہوری حکومت کو فوج سے خطرہ ہے ۔میمو میں مائیک مولن سے جنرل کیانی کو سخت پیغام دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اس میمومیں کہا گیا کہ اسلام آباد میں سی آئی اے اسٹیشن چیف کا نام آئی ایس آئی نے ظاہر کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مائیک مولن نےبھی خفیہ میمو ملنے کی تصدیق کی تھی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular