عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کے معاملے پر حسینہ واجد نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کردیا، کہتی ہیں کہ پاکستان کے حمایتی کی بنگلادیش میں کوئی جگہ نہیں۔

عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کے معاملے پر حسینہ واجد نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کردیا، کہتی ہیں کہ پاکستان کے حمایتی کی بنگلادیش میں کوئی جگہ نہیں۔

دارالحکومت ڈھاکا میں عوامی لیگ کے اجلاس کے دوران گفتگو میں بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف منظور کی گئی قرار داد کی بھرپور مذمت کرتی ہیں، شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ واقعہ سے معلوم ہوگیا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے وجود کو تسلیم نہیں کیا، اجلاس کے دوران جماعت اسلامی بنگلادیش اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی جانب سے مظاہروں پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کرنیوالے کیلئے بنگلادیش میں کوئی جگہ نہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular