انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار چار مرکزی ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار چار مرکزی ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کیس کی سماعت کی،، پولیس نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیاتفتیشی افسرنےعدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں مزید سولہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، انھوں نے بتایا کہ کیس کے چار مرکزی ملزمان بھٹی مالک یوسف گجر،امام مسجد غلام حسین ،مہند جٹ اور حارث سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے انکے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔جس پر عدالت نے سولہ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ کیس کے چار مرکزی ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،،عدالت نے پہلے سے جیل بھجوائے گئے انتالیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید سات دن کی توسیع کر دی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular