مشکوک باولنگ ایکشن کے حامل پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ چوبیس نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا ، محمد حفیظ آج رات دبئی سے پاکستان پہنچیں گے اورتئیس نومبر کو لندن روانہ ہوں گے ،

مشکوک باولنگ ایکشن کے حامل پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ چوبیس نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا ، محمد حفیظ آج رات دبئی سے پاکستان پہنچیں گے  اورتئیس نومبر کو لندن روانہ ہوں گے ،

نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کے آفشیلز نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین کے مطابق محمد حفیظ کواکیس دن کے اندربائیومکینک ٹیسٹ کروانا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق محمد حفیظ آج رات دبئی سے لاہورپہنچیں گے اور تئیسں نومبر کو لندن روانہ ہوجائیں گے اور محمد حفیظ لوفرا میں آئی سی سی آفیشلزکی زیر نگرانی بائیومکینک ٹیسٹ دیں گے دوسری جانب قومی ٹیم کے مینجر معین خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ پچیس نومبر کو برمنگھم سے دبئی پہنچیں گے اور فٹنس شو کرکے شارجہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں ،

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular