پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ہے کہتے ہیں،

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ہے کہتے ہیں،

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایک لابی پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے،،مشیر خارجہ کے بیان سے امریکا میں موجود بھارتی لابی خوب فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث خیبر پی کے میں تیس لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز موجود ہیں جس کی وجہ سے صوبے میں مسائل میں کسی حد تک اضافہ ہوچکا ہے، افغان صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس طرح دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی،،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر بغیر ثبوت رقوم وصول کرنے کے الزامات کے خلاف صحافیوں نے واک آؤٹ کیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular