ڈٖی ایچ کیو سرگودھا میں آٹھ نومولود دم توڑ گئے،،کوئی کہہ رہا ہے ڈاکٹرز کی غفلت تھی اور کسی نے واقعے کی وجہ آکسیجن کی کمی قرار دی ہے، سوال اٹھتے رہینگے جواب ملتے رہینگے

 ڈٖی  ایچ کیو سرگودھا  میں آٹھ نومولود دم توڑ گئے،،کوئی کہہ رہا ہے ڈاکٹرز کی غفلت تھی اور کسی نے واقعے کی وجہ آکسیجن کی کمی قرار دی ہے، سوال اٹھتے رہینگے  جواب ملتے رہینگے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرگودھا میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے ایسا سانحہ رونما ہوا جس پر ہر آنکھ اشکبار اور دل غمگین ہے ،، نرسری وارڈ میں زیر علاج چالیس بچوں کے ساتھ نہ جانے کیا بیتی کہ ان میں سے کچھ جاں بحق اور چند شدید تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہیں لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ نرسری وارڈ میں پہلے ڈاکٹر ہوتے تھے لیکن گزشتہ رات کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا نرسرز موجود تھیں لیکن وہ بچوں کی غیر ہوتی حالت سے بے خبر رہیں اور یکے بعد دیگرے بچے جان کی بازی ہارتے رہےایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کہتے ہیں کہ کہ المناک واقعہ آکسیجن کی کمی یا ڈاکٹروں کی غفلت سے نہیں ہوا بلکہ چار بچے قبل از وقت پیدا ہوئے تھے جبکہ باقی پرائیویٹ ہسپتالوں سے ریفر ہو کر آئے تھے جن کی حالت پہلے سے ہی خراب تھی،،گویا جس کا پیدائشی وزن کم ہو یا جو بیمار ہو ای ڈی او صاحب کے نزدیک مرنا ہی اس کا مقدر ہوتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular