لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شیخ زید اسپتال میں دم توڑ گئیں

لاہورمیں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شیخ زید اسپتال میں دم توڑ گئیں

رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف بدھ کو علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنے ڈرائیور اور بیٹی کے ساتھ پھل خرید رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ،انہیں شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال لے جایا گیا، دوران علاج دو آپریشنز کیساتھ انہیں خون کی 28 بوتلیں بھی لگائی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے کارکن بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے،اس موقع پرایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف کا قتل ایک سازش ہے،انہیں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا،حکومت پنجاب ان کےقاتلوں کو فوری گرفتارکرے ۔۔۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular