وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری پاکستان آسکتے ہیں مگر یلغار کی سیاست کرنےوالوں کودہشت گردوں کا سٹریٹیجک سپورٹر سمجھا جائے گا،

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری پاکستان آسکتے ہیں مگر یلغار کی سیاست کرنےوالوں کودہشت گردوں کا سٹریٹیجک سپورٹر سمجھا جائے گا،

اسلام آباد نیشنل آرٹ گیلری میں جاپان کے مصوروں کی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری پاکستانی ہیں اور وہ پاکستان آسکتے ہیں ان کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،،، بندوق، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے اپنی بات منوانا دہشتگردی ہے، یلغار اور سڑکوں پر آکر محاز آرائی کی سیاست کی گئی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اپنی سلامتی کی جنگ لڑ رہا ہے، تمام سیکیورٹی ادارے جنگ کے خاتمے کے لئے مصروف ہیں اگر ان کو سڑکوں پر آکر انگیج کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے دہشتگردوں کا سٹریٹجک سپورٹرکہا جائے گا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular