دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا، نیوزی لینڈ نےدوسری اننگزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوسڑسٹھ رنز بنالئے۔نیوزی لینڈکی مجموعی برتری ایک سوستتر رنزہوگئی۔سرفراز احمدکلینڈرائیرمیں تین سینچریاں بنانےوالے پہلےپاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا،   نیوزی لینڈ نےدوسری اننگزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوسڑسٹھ رنز بنالئے۔نیوزی لینڈکی  مجموعی برتری ایک سوستتر رنزہوگئی۔سرفراز احمدکلینڈرائیرمیں تین سینچریاں بنانےوالے پہلےپاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

دبئی ٹیسٹ کےچوتھے روز پاکستان نےاپنی پہلی اننگز دوسواکاسی رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم تین سوترانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ سرفرازاحمد نے کیرئیرکی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئےایک سوبارہ رنز سکور کئے،یہ انکے کیرئیر کی تیسری سینچری تھی۔ اس سینچری کےساتھ ہی سرفرازاحمد کلینڈرائیر میں تین سینچریاں بنانےوالےپہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئؕے ہیں۔آخری وکٹ کی شراکت میں سرفرازاحمد اور راحت علی نے اکاسی رنز کی زبردست مزاحمتی اننگزکھیلی۔راحت علی سولہ رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈکو پاکستان کےخلاف صرف دس رنز کی برتری ہی حاصل ہوسکی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگز میں پاکستانی سپن باؤلنگ اٹیک کےسامنے لڑکھڑاگئی اور ابتدائی چار وکٹیں اناسی کے مجموعی سکورپرگرگئیں۔پہلی اننگز کےسینچری میکر ٹام لیتھم صرف نورنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پراسد شفیق کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔کین ولیم سن بھی گیارہ رنزبناکر پویلین کو لوٹ گئے۔کپتان میک کیلم پینتالیس رنز بناکر ذوالفقار بابرکاشکار بنے۔ جبکہ کورے اینڈرسن اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔جیمزنشام اورجےپی واٹلنگ گیارہ،گیارہ رنزبناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب ذوالفقاربابراوریاسر شاہ نےتین،تین وکٹیں حاصل کیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular