وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا پاکستان پربھارتی الزامات جرائم پر پردہ ڈالنے کےمترادف ہے

وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا پاکستان پربھارتی الزامات جرائم پر پردہ ڈالنے کےمترادف ہے

وزیراعظم میاںنوازشریف نےآزاد کشمیرکادورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پرچیف سیکریٹری میجرریٹائرڈ جاوید مجید نے وزیراعظم نوازشریف کوآزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیوزیراعظم نوازشریف نے جموں کشمیر کونسل سے بھی خطاب کیاان کاکہنا تھاکہ کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب کی حیثیت رکھتے ہیں،کشمیریوں کی حمایت جاری رہےگی،حالات جیسے بھی ہوں کشمیریوں کے ساتھ ہر طرح سے ساتھ ہیں،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان دائمی رشتہ ہے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیںان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو عسکریت پسندی سے جوڑنا درست نہیں،بھارتی رویہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف تجارت اورآمدورفت میں مشکلات کا سبب بن رہا ہے خطے میں معاشی ترقی صرف امن سے ممکن ہے،جس کےلیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات چاہتے ہیںنوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کو بہت کامیابی نصیب ہوئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج اور قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular