پاکستان عوامی تحر یک کے قائد طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئےایئر پورٹ پر ان کی جماعت نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا

طاہرالقادری علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو خواتین اور بچوں سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے طاہرالقادری کی بڑی بڑی تصاویر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی،طاہر القادری کا قافلہ ایئر پورٹ سے ہوتا ہوا مال روڈ اور پھر دا تا دربار پہنچاراستے میں جگہ جگہ عوامی تحریک کے کارکنان نے طاہر القادری کا استقبال کیا اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے،،قافلے میں شامل افراد ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے سست رفتاری سے چلتا ہوا قادری کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرا لوگ ان کی گاڑی پر پھول بھی برساتے رہے داتا دربار پہنچ کر طاہر القادری نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر کارکنوں نے بھی اپنے قائد کے ہمراہ دربار کے اندر جانے کی کوشش کی جس کے باعث بدنظمی بھی دیکھنے کو ملیداتا دربار سے ملحقہ دکانداروں نے کاروبار بند ہونے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular