امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے مائیکرو ڈرونز اور جدید روبوٹ کا تجربہ شروع کردیا،مستقبل کی جنگیں خودکار ڈرونز اور روبوٹ لڑینگے۔

امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے مائیکرو ڈرونز اور جدید روبوٹ کا تجربہ شروع کردیا،مستقبل کی جنگیں خودکار ڈرونز اور روبوٹ لڑینگے۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کےمطابق سی آئی اے کے نئےمنصوبے کے تحت ڈرونز خود ٹارگٹ کو تلاش کرکے دشمن کی نشاندہی کے بعد اسے نشانہ بنائیں گے۔ حال ہی میں دو خودکار ڈرونز کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیاہے۔ اخبار کے مطابق مستقبل کی جنگوں میں خودکاروں ڈرونز دشمن کو نشانہ بنائیں گے۔ مائیکرو روبوٹ سرنگوں میں جائیں گے۔ اور موبائل مشینیں علاقوں کو صاف کرینگی اور مطلوبہ چیزوں کو اٹھائیں گی۔ قانونی ماہرین کا کہناہے کہ اس قسم کی ٹیکنالوجی استمال کرنے سےمعاملہ عالمی عدالت تک جا سکتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان، افغانستان، صومالیہ یا یمن میں ایسے ڈرونز اور مشینوں کا استعمال غیر اخلاقی ہوگا۔ کیونکہ ان ممالک میں امریکا کو عسکریت پسندوں یا دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی اجازت ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular