اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے جبکہ آٹھ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے جبکہ آٹھ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی کےعلاقے ڈبوری میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ شدت پسند بھی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular