دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ، امریکہ کے ساتھ تعلقات کی پیچیدگی کو سمجھنا ہوگا۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر

دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ، امریکہ کے ساتھ تعلقات کی پیچیدگی کو سمجھنا ہوگا۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر

نیویارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھرکا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ہونیوالی ملاقات مفید رہی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت اور ہسمایہ ملک کی حیثیت سے اپنا کردارادا کرتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد کیلئے لڑ رہے ہیں اوراس جنگ میں پانچ ہزار سیکیورٹی اہلکار اور تیس ہزار شہری شہد ہوچکے ہیں، ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے پیچیدہ تعلقات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے ضواب میں وزیرخارجہ نےکہا کہ اٹلی سمیت کئی ممالک نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular