لاہورمیں ڈینگی بخار سے دو مذید افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی

لاہورمیں ڈینگی بخار سے دو مذید افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی

پنجاب بھرمیں پھیلنےوالے ڈینگی بخار کے عفریت پر قابو نہیں پایا جاسکا، منگل کے روز لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو افراد بخار کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے، ہلاک ہونے والوں میں ٹاؤن شپ لاہور کا چوبیس سالہ ساجد جبکہ شیرا کوٹ کا ریحان شامل ہے۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں مریضوں کی تعداد چھ ہزار نو سو کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے چھ ہزار پانچ سو کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب سری لنکا سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات جبکہ نجی ہسپتالوں میں زائد چارجز کے خلاف مریضوں کے لواحقین احتجاج کرتے رہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular