لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے درمیان ڈینگی بخار سے مزید دو افراد جاں کی بازی ہارگئے، شہر میں ڈینگی کے پانچ سو پندرہ نئے مریض سامنے آگئے ۔

لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے درمیان ڈینگی بخار سے مزید دو افراد جاں کی بازی ہارگئے، شہر میں ڈینگی کے پانچ سو پندرہ نئے مریض سامنے آگئے ۔

میو ہسپتال میں ڈینگی بخار سے متاثرہ ناروال کا عنایت مسیح  داخل کروایا گیا تھا مگر آج ڈینگی بخار نے اُس کی جان لے لی ۔ جناح ہسپتال میں بھی ڈینگی نے ایک مریض کو اپنا شکار بنالیا جس کے بعد لاہور میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔کنگ ایڈورڈ کالج میں ڈینگی کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایڈشنل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے پانچ سو پندرہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھ ہزار چھ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔اُنہوں نے بتایا کے وزیراعلی کی ہدایت پر ڈینگی وائرس پر ریسرچ کے لیے چودہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular