لاہور کے علاقے سنت نگر میں پولیس نے سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرانے کیلئے گھر کا سامان زبردستی باہر پھینک دیا۔

لاہور کے علاقے سنت نگر میں پولیس نے سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرانے کیلئے گھر کا سامان زبردستی باہر پھینک دیا۔

سرکاری رہائش گاہ میں مقیم سٹی گونمنٹ کے ریٹائرڈ کلرک چوہدری لیاقت کے بیٹے نے بتایا کہ رہائش گاہ کی الاٹمنٹ اس کے والد کے نام پر ہے جو دو دن قبل ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔  اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے رات گئے عدالتی احکامات اور قانونی جوازکے باوجود ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے کیلئے زبردستی کی اورگھرکا سامان توڑ دیا اوراہلخانہ کونکال کرتالے لگادئیے، پولیس نے خود انہیں بھی دو ڈھائی گھنٹے تک گھر کے اندر بند کردیا ، دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ رہائش گاہ کے سرکاری الاٹمنٹ کے آرڈر منسوخ ہوچکے ہیں پولیس نے سامان باہر نہیں نکالا بلکہ اہلخانہ نے خود باہر رکھا ہے، اس موقع پر اہل علاقہ نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular