محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبر پی کے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منگلا میں پینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ گرمی دالبدین میں پڑی جہاں درجہ حرارت  اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular