محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہے گا اور کاشت کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں سترہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular