صدر آصف علی زرداری کی وزيراعظم آزاد کشمير ، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی کو رمضان المبارک میں اشیائے صرف سستے ترین نرخ پر فراہم کرنے کی ہدایت۔

صدر آصف علی زرداری کی وزيراعظم آزاد کشمير ، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی کو  رمضان المبارک میں اشیائے صرف سستے ترین نرخ پر فراہم کرنے کی ہدایت۔

صدرآصف زرداری نے چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلی کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کواشیائے ضروریہ سستے ترین نرخوں پرفراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ رمضان کی آمد پر عوام کے نام پیغام میں صدرآٓصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اس مقدس مہنے کے آغاز پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی رحمتوں اور برکتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular