صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر بالا میں مسافر وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر بالا میں مسافر وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ دیربالا کے علاقے ڈوگ درہ میں پیش آیا جہاں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ، دھماکے سے تین مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال دیر بالا منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈوگ درہ افغان سرحد کے قریب دورافتادہ پہاڑی علاقہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں عسکریت پسندوں کے خلاف یہاں لشکر بھی قائم کیے گئے تھے۔ کارروائی عسکریت پسندوں کی جانب سے انتقامی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular