منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان پر پہنچا کر رمضان المبارک کوکمائی کا مہینہ بنالیا۔

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان پر پہنچا کر رمضان المبارک کوکمائی کا مہینہ بنالیا۔

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی منافع خوروں اور ذخیروں اندوزی کی چاندی ہوگئی۔ اور ہمیشہ کی طرح تاجروں، دکانداروں، ریڑھی اور چھابڑی والوں نے اس ماہ مقدس کو مہنگائی اور کمائی کا مہینہ سمجھ لیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی آٹا، کھجوروں، پھلوں، سبزیوں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ ادھر حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے رمضان بازاروں میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت بھی جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ اشیا کی فراہمی بہتر کرے اور پرائس کنٹرول کے نظام کوموٴثربنایاجائے تاکہ منافع خور غریب عوام کا استحصال نہ کرسکیں ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular