ہنگوکی تحصیل ٹل میں دھماکے سے پانچ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ سولہ شدید زخمی ہوگئے۔

ہنگوکی تحصیل ٹل میں دھماکے سے پانچ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ سولہ شدید زخمی ہوگئے۔

دھماکا تحصیل ٹل کے علاقے اسپن ٹل میں شدت پسند کمانڈرنبی حنفی کے مرکزکے باہرہوا۔جس کے نتیجے میں دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ مرکز کے قریب سے گزرنے والے سولہ افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے، ذرائع کے مطابق ٹل میں ہونے والا یہ دھماکا خود کش تھا۔ مولانا نبی کے مخاف گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular