بلوچستان، سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپیں، ایک میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے بارہ جوان شہید، چودہ زخمی ۔

بلوچستان، سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپیں، ایک میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے بارہ جوان شہید، چودہ زخمی ۔

بلوچستان کے شمالی مشرقی اضلاع کوہلو، موسیٰ خیل اور دُکی کے سنگم پر واقع چماﺅلنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے بارہ جوان شہید جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کےمطابق جھڑپیں اتوار کی شام اُس وقت شروع ہو ئیں جب بالول کے علاقے میں فرنٹئیر کور کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے پہاڑی سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایف سی کے میجرعامر شہزاد ، صوبیدار داﺅد خان ، حوالدارعبدالغفور اور سپاہی محمد توصیف سمیت بارہ سے زائد جوان شہید جبکہ چودہ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular