آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں سی آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں عسکری اور انٹیلی جنس امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں سی آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں عسکری اور انٹیلی جنس امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی آئی اے حکام سے ملاقات میں آرمی چیف نے خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کی سوچ میں بہتری آئی ہے۔ میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوجی حکام کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سمیت سرحدی معاملات بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بھی مثبت سوچ بھی پائی جا رہی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular