ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں غریب اور متوسط طبقے کا انقلاب صرف اور صرف الطاف حسین کی قیادت میں ہی آئے گا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں غریب اور متوسط طبقے کا انقلاب صرف اور صرف الطاف حسین کی قیادت میں ہی آئے گا۔

کراچی میں مولوی عبدالحق سکول واٹر پمپ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رکنیت سازی مہم کی کامیابی سے ان سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو ایم کیوایم پر روایتی الزامات لگا کر اپنی سیاست چمکاتے آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے عناصر جان لیں کہ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں ۔ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کو منتخب ایوانوں میں پہنچا کر جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں کی نام نہاد مفاد پرستانہ سیاست کو جڑ سے ختم کرے گی۔۔ انہوں نے رکنیت سازی کیمپ میں آنے والی خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیر مقدم کیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular