ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسہ نہ تھم سکا ، خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد دم توڑ گئے

ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسہ نہ تھم سکا ، خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد دم توڑ گئے

تھر اور بدین میں غذائی قلت کے باعث مزید 5بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تھر کی تحصیل ڈاھلی کے گاﺅں جت راڑ میں 11 ماہ کا بچہ ہدایت علی جبکہ چھاچھرو میں ایک معصوم ادھ کھلی کلی چل بسی،، دونوں بچے غذائی قلت کے باعث بیمار تھے۔ جت راڑ گاﺅں میں 10روز کے دوران غذائی قلت کا شکار 16بچے جاں بحق ہو چکے ہیں سول ہسپتال مٹھی میں ابھی 47 بچے زیر علاج ہیں۔ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردیا گیا اسلام کوٹ کے ایک نجی ہسپتال میں خاتون ست بائی زچگی کے دوران چل بسی۔ تھر پارکر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہےاور اب تک موت کے منہ میں جانیوالوں کی تعداد نوے ہو چکی ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular