لاہور میں جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع آج سے شروع ہوگیا ، مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر بسا دیا گیا، اندرون و بیرون ملک سے قافلوں کی آمد جاری ہے

لاہور میں جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع آج سے شروع ہوگیا ، مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر بسا دیا گیا، اندرون و بیرون ملک سے قافلوں کی آمد جاری ہے

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے بعد جماعت اسلامی نے بھی مینار پاکستان گراونڈ کو ہی اپنے مرکزی اجتماع کے لیے منتخب کیا ہے اس اجتماع میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی لوگ شرکت کیلئے آّرہے ہیں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اجتماع عوام کو نئی امید اور جذبہ دے گافرید پراچہ چوہدری عبدالرزاقشرکاء کو مینار پاکستان کے سبزہ زاروں میں لگے شامیانوں میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں وہ تین دن قیام کریں گے، شرکاء ہر طرح کے موسم اور حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں پنڈال کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جماعت اسلامی کے پچیس سو رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سات داخلی راستوں میں سے چار مردوں ، دو عورتوں اور ایک وی آئی پیز کے لیے مختص ہے دوہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اجتماع میں جدید ترین ساونڈ سسٹم کی تنصیب کیساتھ ساتھ روشنی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہےپولیس افسرتین دن جاری رہنے والا یہ اجتماع عام اتور کی شام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے یہ اجتماع کارکنوں میں نئی روح پھونک جائے گا۔ پی ٹی سی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular