لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا تیس نومبر کا دھرنا روکنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا تیس  نومبر کا دھرنا روکنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ حکومت تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈو ں پر اتر آئی ہے،، حکو مت اپنے غیر قانونی اقدامات سے جلسہ روکنا چاہتی ہے اس لیے پولیس کو کارکنوں کی گرفتاروں کا ٹاسک دیا گیا ہے،،حکومتی ایما پر پولیس کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کررہی ہے،عدالت نے وفاقی ،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر کوجواب طلب کرلیا ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular