پشاور کے علاقے متھرا میں سیکورٹی اہل کاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو سیکورٹی اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

پشاور کے علاقے متھرا میں سیکورٹی اہل کاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو  سیکورٹی اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پشاور سے ورسک جا رہی تھی کہ متھرا بازار کے قریب دھماکے کی زد میں آگئی ۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیاجائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جو کہ ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھادھماکے میں سیکورٹی اہل کاروں کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular