چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے موہنجوداڑو پہنچ گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ میں ان کے جلسے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کی ٹیم اب کپتان کے انتظار میں ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے موہنجوداڑو پہنچ گئے ہیں  جبکہ لاڑکانہ میں ان کے جلسے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کی ٹیم اب کپتان کے انتظار میں ہے

تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے جس کے لئے تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔ پارٹی انتظامیہ نے شرکا کو جلسہ گاہ تک لانے اور لے جانے کے علاوہ شرکا کے بیٹھنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔۔ کپتان اور ٹیم کے کھلاڑی بھی جارحانہ اننگز کی تیاری کرچکے ہیں، تبدیلی کے متوالوں کا جنون عروج پر ہے۔ کھلاڑی کپتان کے استقبال کیلئے پرجوش ہیں۔ کوئی تیاریوں میں مصروف ہے تو کوئی محو رقص ہے۔۔لاڑکانہ سے دس کلومیٹر دور تحصیل باقرانے کے علی آباد گاؤں میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔۔میدان میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ پارٹی قائدین کے لئے ستر فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف پارٹی پرچم اور عمران خان کے پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے جلسے میں ہر بار کی طرح اس بار بھی ڈی جے سسٹم اور لائٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہےسیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات ہونگے، رینجرز اور پولیس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے رضا کار بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular