ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں طبی سہولتیں نہ ملنے پر مزید 3 بچے دم توڑ گئے، 2 روز میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے

ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں طبی سہولتیں نہ ملنے پر مزید 3 بچے دم توڑ گئے، 2 روز میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے

تحقیقاتی ٹیم نے نرسری وارڈ میں تعینات ڈاکٹروں‘ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ سوئیپرز تک کے بیانات ریکارڈ کئے۔ نرسری وارڈ میں داخل مریضوں کے لواحقین سے بھی بیانات لئے گئے۔ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ سرگودھا کے عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور غفلت اپنی جگہ لیکن وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی سرگودھا کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کر رہے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ کی آبادی کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے جہاں 51 ڈاکٹرز اور 30 نرسوں کی سیٹیں خالی ہیں لیکن ان پر پوسٹنگ نہیں کی جارہی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular